صحافی پینل ”فرینڈز گروپ“ میں سنیئرصحافیوں حاجی محمد ارشد انجم اور مرزا خالد محموو نے ساتھیوں سمیت 
شمولیت کا اعلان کردیا
پھالیہ(بیوروچیف) پھالیہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے2016-17کے موقع پر صحافی پینل ”فرینڈز گروپ“ میں سنیئرصحافیوں حاجی محمد ارشد انجم اور مرزا خالد محموو نے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کردیایہ اعلان انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک بھر پور پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر مشترکہ بیان میںکہا کہ فرینڈزگروپ کی پھالیہ کے صحافیوں کے مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کرسکتا ہے کیونکہ اس پینل میں کہنہ مشق اور باکردار صحافی شامل ہیں جو شفاف صحافت کے علمبردار اور زرد صحافت کے خاتمہ کا تہیہ کئے ہوئے ہیں انہوں نے فرینڈز گروپ کے امیدواربرائے صدر شجاع حسین بھٹی اور امیدواربرائے جنرل سیکرٹری میاں خوشنود احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.