ہیلاں ڈسپنسری میں جماعت اسلامی کا فری آئی کیمپ مریضوں کی کثیر تعداد کا علاج
پھالیہ(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواہی موضع ہیلاں میں جماعت اسلامی کی طرف سے ہیلاں رورل ڈسپنسری میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو مفت چیک اپ ،ادویات اور آپریشن جیسی سہولیات فراہم کی گئیں فری آئی کیمپ دو دن کےلئے تھا جو کہ 2نومبر کو ختم ہو گاجماعت اسلامی کے مایہ ناز ڈاکٹرز جن میں عثمان کنور،ڈاکٹر انور اور ڈاکٹر عمر نے مریضوں کو چیک بھی کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کے بعد آپریشن بھی کئے کیمپ جماعت اسلامی ہیلاں کے زیر اہتمام کیا گیا اہل علاقہ سمیت فری سہولیات سے مستفید ہونے والے والے مریضوں سیاسی وسماجی اشخصیات نے جماعت اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا ہےکیمپ کی انتظامیہ میں عرفان ثاقب،منظور احمد،محمد عبداللہ ،کاشف علی ،محمد فرحان شامل ہیں
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں