محنت کش کا چھ بار شناختی کارڈ بنوانے پر بھی نام کسی اور کا اور تصویر کسی اور کا محنت کش تنگ آ کر شناختی کارڈز کے ہمراہ پریس کلب میں آکر نادرا کے خلاف پھٹ پڑا

ملک وال(نام نگار) نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا محنت کش کا چھ بار شناختی کارڈ بنوانے پر بھی نام کسی اور کا اور تصویر کسی اور کا محنت کش تنگ آ کر شناختی کارڈز کے ہمراہ پریس کلب میں آکر نادرا کے خلاف پھٹ پڑا محلہ ظفر آباد کا رہائشی محنت کش عظمت نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنا شناختی کارڈ چھ دفعہ بنوا چکا ہواں مگر ہر بار شناختی کارڈ پر نام اور پتہ کے ساتھ دیگر کوائف میرے ہوتے ہیں اور تصویر کسی اور کی لگ کر آ جاتی ہے موٹر سائیکل مکینک عظمت نے کہا کہ جب بھی رات کو میں دکان بند کر کے گھر جاتا ہوں تو اکثر پولیس والے دوران چیکنگ مجھے شناختی کارڈ دیکھ کر پریشان کرتے ہیں اور جعلی شناخت کارڈ بنوانے کے چکر میں مقدمہ درج کرنے کا کہتے ہیں جبکہ میں نے ہر بار شناختی کارڈ کی درستگی کے لیے نئی فیس بھی جمع کروائی مگر اس کے با وجود اب تک میرا مسئلہ حل نہ ہو سکا اب بھی جو شناختی کارڈ بنوایا ہے اس پر دوبارہ سے اسی شخص کی تصویر لگ کر آ جاتی ہے جس کی اس سے پہلے متعدد بار میرے شناختی کارڈ پر لگ کر آ چکی ہے عظمت نے میڈیا کے زریعے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نادرا دفتر ملک وال کے عملہ کی بازگشت کی جائے تا کہ ایسی غلطیاں دوبارہ دہرائی نہ جائیں ارو میرا شناختی کارڈ درست کیا جائے۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں