
23مئی کو مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہیلتھ ایمپلائز کونسل کی جانب سے 23مئی کو ممکنہ پولیو ڈے کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان ۔ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹر محمد منیر سے مذاکرات کے بعد ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ای ڈی او ہیلتھ کے وعدہ کے مطابق اگر 23مئی تک مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ضلع منڈی بہاوالدین میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین میں 23مئی کو ممکنہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے ۔اور احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں