
ہیلتھ ایمپلائز کونسل کی پہلی بڑی کامیابی ،ای ڈی او ہیلتھ کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ،ڈیڈ لائن میں 23مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین نے محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے جائز اور قانونی مطالبات منوانے کے لئے ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین کو 10مئی 2016کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔تا ہم ای ڈی او ہیلتھ نے ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے وفد اور تمام کیڈرز کے ملازمین کو مذاکرات کے لئے بلا لیا اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع منڈی بہاوالدین و ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری کی قیادت میں تمام ملازمین نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد میں سید فیاض حسین نقوی ،محمد زمان ایاز ،عمران اللہ گوندل ،قیصر بشیر گجر ،محمد اعجاز گوندل ،خوشی محمد ،علی رضا ،افضال اکرم ،محمد عباس گوندل ایم ٹی ،بشیر احمد گجر صدر ڈسپنسر ایسوسی ایشن ،جنرل سیکرٹری اظہر جاوید بٹ ،الیاس گل،رخشندہ اختر ،مظہر قیوم دل ،مقصود انجم اور دیگر شامل تھے ۔دوران مذاکرات ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے تا کہ ہم دفتری امور احسن طریقہ سے سر انجام دے سکیں جس پر سید حفیظ سبزواری نے اعلان کیا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کر کے اسے 23مئی تک بڑھا دیا گیا ہے ۔اور آئندہ میٹنگ 23مئی کو ای ڈی او آفس میں منعقد ہو گی ۔اگر مطالبات ڈیڈ لائن تک منظور نہ کئے گئے تو مزید ٹائم نہیں دیا جائے گا اور سخت احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں