
قاضی گلزم اکرم،قاضی ہمایوں اکرم،قاضی طیب اکرم کے والدگزشتہ روز سے بیمار تھے
ہیلاں (رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق قاضی گلزم اکرم،قاضی ہمایوں اکرم،قاضی طیب اکرم کے والدمحترم قاضی محمد اکرم گزشتہ ماہ سے عارضہ میں مبتلا تھے آج صبح علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ ہیلاں کے مقامی قبرستان میں شام6بجے ادا کرنے کے بعددعائیہ کلمات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد جن میں قاضی سعد بن اعظم ہاشمی،قاضی یاسر عرفات ، قاضی افضال احمد،ہمایوں قاضی،قاضی نثار احمد،قاضی بشیر احمد،قاضی احسن علی زاہد،قاضی ابرار ہاشمی،قاضی اورنگ زیب ایڈوکیٹ،قاضی زین ،چوہدری محمد اصغر وڑائچ،سید شوکت عباس کاظمی،حاجی محمد اکرم،چوہدری محمدنذیر گھلو،چوہدری امجد حشمت اللہ، چوہدری بابرعلی گوندل سمیت سیاسی،سماجی، صحافتی، وکلاءاور محکمہ کے افرادسمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوںافراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کےلئے دعامغفرت کے ساتھ ساتھ بلند درجات کےلئے دعائیں کیں مرحوم کی کےلئے خصوصی دعا قاضی گلزم اکرم کی رہائشگاہ پر 15تاریخ بروز اتوار صبح10بجے کی جائے گی تمام دوستوں سے دعا میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں