
ڈی سی اومنڈی بہاوالدین سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلا ت کے مطا بق ہیلتھ ایمپلا ئز کو نسل ضلع منڈ ی بہا والدین کے صدر سید حفیظ سبزواری اور تمام کیڈرز کے ملازمین محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چیف سیکر ٹری پنجاب ،سیکر ٹری ہیلتھ ،کمشنر گو جرانوالہ اور دیگر حکام کو تحریری درخواست دی کہ ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہاو الدین نے ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے 24نومبر 2011ءکو جاری ہو نے والے نو ٹیفیکیشن کے دوسرے مر حلہ پر عمل نہیں ہو ا اور نہ ہی کلاس 4سٹا ف کی اپ گریڈیشن اور دیگر مراعا ت دی گئی ہیں ۔علا و ہ ازیں محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو یکم مارچ 2013سے مستقل کر نے کے احکا مات وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاری کئے محکمہ صحت ضلع منڈی بہا والدین کے ملازمین کو یکم مارچ 2013کی بجائے اکتو بر 2015میں مستقل کیا گیا ہے جو کہ ظلم ،زیا دتی اور نا انصا فی ہے ۔مطا لبات کی منظو ری کے لئے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا والدین کو 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دی گئی جو کہ بعد میں مذاکرات کے نتیجہ میں 23مئی 2015تک بڑھا دی گئی ہے اور مقرر ہ تاریخ تک جائز اور قا نو نی مطا لبا ت منظو ر نہ ہو نے کی صو رت میں شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 23مئی کو شروع ہو نے والی پو لیو مہم کا بھی بائیکا ٹ کیا جا سکتا ہے ۔ان تمام مسا ئل کو حل کر نے کیلئے کمشنر گو جر انوالہ ریٹا ئرڈ کیپٹن محمد آصف نے فوری ایکشن لے لیا اور اپنے تحریری لیٹر کے ذریعہ ڈی سی اومنڈی بہا والدین سے ایک ہفتہ کے اندر رپو رٹ طلب کر لی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں