منڈی بہاوالدین:ملکوال میں واپڈا کی غفلت، بجلی کی لٹکتی تاروں نے ایک اور جان لے لی، محلہ شیرانوالہ کا 35 سالہ شعیب کرنٹ لگنے سے جاں بحق منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال میں واپڈا کی غفلت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا ملکوال کے محلہ شیرانوالہ کا رہائشی35 سالہ شعیب اپنی بیوی کے ختم قل کیلئے ٹینٹ لگا رہا تھا کہ اچانک بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ملکوال منتقل کر دیا ہے جبکہ ورثاءنے واپڈا حکام کیخلاف سخت احتجاج کیا ہے شہزاد وڑائچ وقت نیوز پھالیہ منڈی بہاوالدین
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں