
پھالیہ کے نواحی موضع رنمل شریف میں مشہور صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے لکھاری حضرت حاجی نوشہ گنج بخش المعروف نوشو پاک کی سالانہ عرس پاک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ عرس مبارک میں ملک بھر سے عقیدتمند گھڑولیوں اور چادروں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے اور رقص کرتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں شریک ہو رہے ہیں،حضرت نوشہ گنج بخش نے تقریباءتین سو سال قبل پھالیہ کے علاقہ میں اسلام کی تبلیغ شروع کی جس سے متاثر ہوکریہاں کے بڑے زمینداروں سمیت پانچ لاکھ سے زیادہ غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کیا۔ عرس مبارک میں ملک بھر تقریبا سات لاکھ سے زیادہ آنے والے زائرین کیلئے لنگر اورپانی سبیلوں سمیت تفریح کے لئے کئی سٹال بھی لگائے ہیں جبکہ سرکس ،موت کے کنوئیں ،چڑیا گھر،تھیٹر،جھولے ،میجک شو سمیت دیگرعوامی دلچسپی کے درجنوں پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔زائرین کا کہنا ہے کہ یہاں آکر ان کو سکون ملتاہے اور اور ان کے من کی مرادیں پوری ہوتی ہے پولیس تھا نہ بھاگٹ کے مطابق 40 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائص سر انجام دے رہے ہیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس اہلکار ڈنڈوں سے تیار ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں