اخبارات میں شائع ہونے والی نمایاں خبروں اور ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن پر محکمہ صحت کا ایکشن ،ڈاکٹر خالد پرویز خواجہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے اور ای ڈی او ہیلتھ کے سامنے اپنے نمبر بنانے کیلئے 2014ءکا لیٹر دوبارہ جاری کر دیا ۔ہیلتھ ایمپلائز کونسل کا عدم اعتماد ،11مئی کو احتجاجی شیڈول جاری کرنے کا اعلان ۔ ہیلتھ ایمپلائز کونسل کی جانب سے ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین کو ملازمین کے سکیل اپ گریڈیشن ،کلاس فور سٹاف کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کیلئے 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دی گئی اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 11مئی سے پورے ضلع میں احتجاج کا نوٹس دیا گیا جو کہ 30اپریل کو ای ڈی او ہیلتھ کو وصول ہو ا۔گذشتہ روز جب ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد منیر رخصت پر تھے تو ان کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر خالد پرویز خواجہ نے بطور ای ڈی او ہیلتھ اس پر ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں مولوی فاروق ،مرزا عابد اور ملک مبشر شامل ہیں ۔ڈاکٹر خالد پرویز خواجہ کو یہ یاد ہی نہ آیا کہ یہی تین ممبران کی کمیٹی انہوں نے تین دسمبر 2014ءکو بھی بنائی تھی اور کمیٹی نے اپنا کام گذشتہ سال ہی مکمل کر لیا تھا ۔ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے عہدیداروں نے اس لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیڈ لائن نوٹس میں دئیے گئے تینوں مطالبات 10مئی 2016ءتک منظور کر کے احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر 11مئی 2016ءکو احتجاجی شیڈول جاری کر دیا جائے گا ۔جس کی ذمہ داری ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹر محمد منیر ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیا ءاللہ صدیقی اور انکے دفتری سٹاف پر عائد ہو گی

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.