ہیلاں (رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن سٹڈی سنٹرکیمپس ہیلاں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کابا قاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب میں سی ڈی ایف کا تعارف تفصیلی سے بتایا گیا جس پر روشنی ڈالتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر شبیر احمد نے کہا کہ سی ڈی ایف ایک ایسا ادارہ ہے جو آپ کے علاقہ میں اسلام آباد اور لاہور جیسی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا لائق طلباءو طالبات جو 70فیصد یا80فیصد نمبر حاصل کر کے تعلیمی میدان میں ایک نام بناتے ہیں ان کو ہر جگہ داخلہ مل جاتا ہے ہماری سوچ ہے کہ اچھا سٹاف لایا جائے جو بچے علم کے میدان میں سب سے پیچھے رہ گئے ان کو ٹاپ لسٹ لوگوں کے ساتھ ملانا ہمارامقصد ہے امیروں کے بچے اچھے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ہم یہاں پر غریبوں کو ایسا رزلٹ دیں گے کہ ان کو کسی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہ ہو گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی ہم آغاز کر رہے ہیں ایک سال تک جب بلڈنگ بنے گی تو ہم اس میں بچوں کے لئے جھولے،منی زواور ہر وہ سہولت سے آراستہ بنائیں گئے جو ایک ہائی لیول کے کالجز کی مثال رکھتے ہیںوقت گزرنے کے ساتھ انشاءاللہ جلد ایک یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی اور داخلے میرٹ بنیادوں پر کیے جائیں گے بچیوں کےلئے سلائی کڑھائی سے لے کر کمپیوٹرز جیسے ہنر فراہم کیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے دور میں ملک کی ترقی میں وہ بھی اپنا کردار ادا کریںانہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ کے علاقے میں صحت کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے ہم بہت جلد یہاں پر میڈیکل ہیلتھ کئیر کا قیام کریں گے کچھ عرصہ بعد اس کو بھی اچھے ہسپتالوں جیسا ایک ماڈل ہسپتال بنایا جائے گااس موقع پر آئے ہوئے ہر مہمان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان ہیلاں سمیت دیگر دیہاتوں کےلئے ایک اچھے منصوبے کا آغاز کرنے پر مبارکباد پیش کی اور قاضی افضال احمد کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی محنتوں کا نتیجہ ہے اس موقع پر قاضی افضال احمد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا ہے ابھی شروع میں ہم نے صرف افتتاحی بنیاد پر کمپیوٹرز کلاسوں کا اجراءکر دیا ہے اور بہت جلداپنے سارے بتائے ہوئے منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا تقریب میں سیاسی وسماجی وکلائ،صحافتی،اساتذہ،ڈاکٹروں سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور قاضی افضال احمد کو جدید ٹیکنالوجی اور معیار تعلیم اور صحت جیسی فلاحی کام پر مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کی۔تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں اور معززین کو ریفریشمنٹ بھی کرائی گئی تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ ہمیں نیک مقصد میں کامیاب کرے۔آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.