ہوم
منڈی بہاؤالدین نیوز
ہیلتھ ایمپلا ئز کونسل منڈی بہا ﺅالدین کی جانب سے مطالبا ت کی منظو ری کیلئے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا ﺅالدین کو 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دے دی
منڈ ی بہا ﺅالدین ہیلتھ ایمپلا ئز کونسل منڈی بہا ﺅالدین کی جانب سے مطالبا ت کی منظو ری کیلئے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا ﺅالدین کو 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ڈیڈ لائن ختم ہو نے پر پو رے ضلع میں احتجاج کر نے کا اعلا ن ۔تفصیلا ت کے مطا بق ہیلتھ ایمپلائز کو نسل ضلع منڈی بہا ﺅالدین کے سر پر ست اعلیٰ ڈاکٹر افتخا ر حسین ہاشمی سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری اور محکمہ صحت ضلع منڈی بہا ﺅالدین کے تمام کیڈرز کے ملازمین نے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا ﺅالدین کو نو ٹس برائے احتجاج تحریری طو رپر دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت حکو مت پنجاب نے 24-11-2011کو تما م پیرا میڈکس کے سکیل اپ گریڈ کر دیے گئے ۔صو بہ پنجاب کے اضلا ع ڈیرہ غا زی خان ،فیصل آباد ،لا ہور ،گو جرا نوالہ سمیت متعدد اضلا ع میں حکو مت کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن سر وس سٹرکچر کے دو سرے مر حلہ پر عملد رآ مد ہو چکا ہے مگر ساڑ ھے 4سال کا عر صہ بیت جانے کے بعد بھی ضلع منڈی بہا ﺅالدین میں تا حال تمام ملازمین اپ گریڈیشن سے محرو م ہیں جو کہ قا نون اور انصا ف کے تقا ضو ں کی نفی ہے ۔ ای ڈی اوہیلتھ کے دفتری سٹا ف نے ملازمین کو مختلف قسم کے چکروں میں پھنسا رکھا ہے ۔جبکہ دوسری جانب حال ہی میں کلرکوں کی اپ گریڈیشن کا لیٹر جا ری ہو تے ہی راتوں را ت کلر کو ں نے اپنے سکیل بغیر کسی اے سی آراور بغیر کسی ڈہ پی سی کے حا صل کر لئے یہ کیسا انصا ف ہے کہ کلر کوں کے لئے کو ئی قا نون نہیں جبکہ با قی تمام ملازمین پر قا نون لاگو ہو جاتا ہے ۔دوسرا مطالبہ محکمہ صحت کے گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کا ہے جن کو حکو مت پنجاب نے 2007سے تر قیوں کے احکا مات جاری کئے مگر محکمہ صحت ضلع منڈی بہا والدین کے افسران نے گور نر پنجاب ،وزیر اعلیٰ اور ڈسٹر کٹ کوا رڈینیشن آفیسر منڈی بہا ﺅالدین کے تحریری احکا مات ہوا میں اُڑا دیے اور 9سال گذ ر جانے کے با وجود بھی گریڈ ایک تا چا ر کے غریب ملازمین کو انکے حقوق نہ مل سکے۔تیسرا مطالبہ حکو مت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو 01-03-2013سے مستقل کر نے کے احکا مات جا ری کئے مگر ضلع منڈی بہا ﺅالدین میں محکمہ صحت کے ملازمین کو 2015ءمیں مستقل کیا گیا جو کہ سراسر ظلم اور نا انصا فی ہے۔ان تمام مطا لبا ت کی منظو ری کے لئے ہیلتھ ایمپلا ئز کونسل نے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا ﺅالدین کو 10-05-2016ءکی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد با قا عدہ احتجا جی شیڈو ل جا ری کر دیا جا ئے گا ۔ڈیڈ لائن نوٹس کی کا پیاں برا ئے ضرو ری کاروائی وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکر ٹری پنجاب،سیکر ٹری محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب،کمشنر گو جر انوالہ ،ڈی سی اومنڈی بہا ﺅالدین اور دیگر حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں