ہوم
پھالیہ نیوز
گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں کے اینکر پرسن کو حق اور سچ کواجاگر کرنے پر انتقامی کاروائی کا نشانا, اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو پورے پاکستان میں میڈیا احتجاج ہو گا... پھالیہ پریس کلب
ہیلاں( رضوان الحق سیکرٹری )گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں کے اینکر پرسنزکو حق اور سچ کواجاگر کرنے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے اینکر پرسن قیصر خان اور اقرار الحسن کیخلاف جھوٹے اور انتقامی مقدمات درج کر وائے گئے جس کے خلاف پھالیہ پریس کلب اور الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صحافیوں نے پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب اور سندھ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی پھالیہ پریس کلب کے صدر شجاع حسین بھٹی نے کہا کہ پولیس صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہیں اور ان کی پشت پناہی حکومت میں بیٹھے وہ کالے چور کرتے ہیں جن کے پول بہت جلد منظر عام پر آئیں گئے ۔مرزا قیصر فاروق نے کہا کہ اقرار الحسن نے جو سندھ اسمبلی سیکیورٹی کی ناقص کارکردگی کو منظر عام پر لایا تو سندھ اسمبلی کو اس کو نوٹس لینا چاہیے تھا اور سیکیورٹی کا پلان بہتر بنانے کی بجائے سچ کو دبانے کی کوشش کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آخر میں ۔مرید کاظم جعفری نے بھی چوہدری نثار خان کو پوائنٹ بناتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار خان نے بھی سیاسی بیان دے کر جان چھڑائی اقرار الحسن کوئی دہشت گردی نہیں کرنے نہیںگیا تھابلکہ سندھ حکوت کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوڑااقرار الحسن نے سچ دکھایا اور ہم ان کے ساتھ ہیںپھالیہ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے حکومتی رد عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے صحافی بھائیوں کے مقدمات واپس لیے جائیںاور ان کو باعزت بری کیا جائے اور اپنی غلطیوں کو دور کریں اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو پورے پاکستان میں میڈیا احتجاج ہو گا
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں