منڈی بہاﺅ الدین ( فیاض بٹ سے)چند دن قبل اسپتال سے میٹرو لیب ،1600چوری ہو جانے کے بعد تاحال منڈی بہا ﺅالدین کی غریب عوام میڈیکل ٹیسٹ باہر کی لیبارٹریوں سے کرانے پر مجبور ہیں جو ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاﺅ الدین کی انتظامیہ کی نااہلی ،غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے واضح رہیکہ اس کے ساتھ والی مشین ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی خراب پڑی ہے جس کے سبب اسپتال کے ارد گرد میں واقع لیبارٹریز مالکان کی چاندی ہو گئی ہے پرائیویٹ لیبارٹریز کے اکثر عملہ غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور ڈی ایچ کیو انتظامیہ لمبی تان کر سورہی ہے علاوہ ازیں تھانہ سٹی میں مشین چوری کی دی جانے والے درخواست بھی یوں لگتا ہے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئی ہے جو ذمہ داران کیلئے لمحہ فکریہ ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.