ہوم
پاہڑیانوالی نیوز
بے اولاد خاتون نے اپنی سوکن کا ایک ماہ دس دن کا بچہ قتل کر دیا پولیس نے خاوند کی درخواست پر پہلی بیوی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے خاوند کی درخواست پر پہلی بیوی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پاہڑیانوالی کے رہائشی محمد افضل نے چند سال قبل صغریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی لیکن کئی سال گذر جانے کے باوجود صغریٰ بی بی سے اولاد نہ ہو سکی ۔ جس پر افضل نے ایک سال قبل دوسری شادی کی جس سے اس کا بیٹا پیدا ہوا ۔ صغریٰ بی بی بے اولاد ہونے اور افضل کی دوسری بیوی سے بیٹا ہونے پر ناراض تھی ۔ صغریٰ بی بی نے خاوند کی عدم موجودگی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سوکن کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور اس کے بیٹے کو زمین پر پٹخا اور تشدد کر کے قتل کر دیا ۔ ملزمہ اور اس کے ساتھی واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ پاہڑیانوالی پولیس نے افضل کی درخواست پر صغریٰ بی بی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ بھیج دی گئی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں