لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کرتارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہناہے کہ کلبھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کلھبوشن یادیو افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے اسلحہ اور دہشتگرد بھجواتارہاہے جبکہ اسلحہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کو فراہم کیا جاتاتھا ،کلھبوشن یادیو جب ایران میں تھا تو افغانستان کی سرزمین استعمال کرتاتھا ،اس کا ساتھ راکیش عرف رضوان پہلے سے ہی ایران میں موجود تھا جس نے کلبھوشن کیلئے کاروبار اور ویزے کا بندوبست کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.