ہوم
ہیلاں نیوز
نظریہ پاکستان رابطہ کونسل ہیلاں کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان پر وگرام کا انعقاد
نظریہ پاکستان رابطہ کونسل ہیلاں کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان پر وگرام کا انعقاد
پھالیہ کے نواحی موضع ہیلاںمیںنظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ،پاکستان کا مطلب کیا،کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میںرابطہ کونسل کے مرکزی راہنما ڈاکٹر یاسر اقبال نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نظریہ پاکستان کے نام پر حاصل کیا گیا اگر آج بھی نظریہ پاکستان کا نفاذ ہو جائے تو موجودہ تمام چیلنجیز سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے پاکستان امت مسلمہ کا لیڈر ہے انشاءاللہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا پاکستان کسی ملک کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان باز نہ آیا تو اس سے صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ حیدر آباد بھی لیں گے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کی پانچ تحصیلیں جن پر ہندوستان قابض ہے انشاءاللہ تعالیٰ پاکستانی عوام اس نظریہ پر اکٹھا ہو کر ہندوستان سے واپس لیں گے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل ہیلاں کے قائدین سمیت جماعت اسلامی ،تحریک منہاج القرآن اور دیگر مذہبی ،وکلاءسیاسی و سماجی راہنماوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور مختصر ٹائم میں اچھی اچھی باتوں سے نظریہ پاکستان پر خطاب کیا

-->
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں