ہوم
ہیلاں نیوز
محترمہ باسمہ ریاض چوہدری کا حلقہ کا طوفانی دورہ ہیلری کلنٹن کی پرنسپل سٹاف افسر اور کثیر تعداد میں سیاسی رہنمابھی ان کے ہمراہ تھے
محترمہ باسمہ ریاض چوہدری کا حلقہ کا طوفانی دورہ ہیلری کلنٹن کی پرنسپل سٹاف افسر اور کثیر تعداد میں سیاسی رہنمابھی ان کے ہمراہ تھے

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق محترمہ باسمہ ریاض چوہدری ایم پی اے کا پی پی 117کا طوفانی دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ امریکی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن کی پرنسپل سٹاف افسر امینہ عبدالرشید،مظہر اقبال مغل سیکرٹری باسمہ ریاض،چوہدری امجد حشمت اللہ وائس چیئرمین یوسی ہیلاں،چوہدری محمد رشید پہلوان سابقہ کونسلر،چوہدری شاہد الحسن ایڈوکیٹ چیئرمین یونین کونسل پاہڑیانوالی،مہرمحمد اکرم وائس چیئرمین یوسی پاہڑیانوالی،چوہدری محمد اسلم وڑائچ ،محمد اشرف کونسلر ،شاہد سندھو،چوہدری خاورسمیت دیگر سیاسی رہنماﺅںکی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی ہیلاں سمیت دیگر دیہاتوں جن میںپاہڑیانوالی ،لسوڑی کلاں،گھڈو،نارنگ ،سرلے کلاں سمیت دیگر دیہاتوں کا دورہ کیا انہوں نے ہیلاںڈسپنسری،پھالیہ ڈنگہ روڈ جہاں پر پانی کی وجہ سے گلی جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے بیماریوں کے ساتھ ساتھ 4مساجد اور ہیلاں ہائر سیکنڈری سکول جانے والوں کے لئے عذاب سے کم نہیں کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دھانی کرائی گئی اہل علاقہ کی عوام نے ان کا اچانک دورہ اپنے لئے باعث رحمت سمجھا اور مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو حل کرایا جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں