پاہڑیانوالی پریس کلب کی تقریب حلف برداری ہائی لائف میرج ہال میں منعقدہوئی

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)پاہڑیانوالی پریس کلب کی تقریب حلف برداری ہائی لائف میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔پاہڑیانوالی پریس کلب کے نو منتخب عہدیدران و ممبران اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔نو منتخب کابینہ سے نوائے وقت کے ساتھ 42سال سے کام کرنے والے سینئر صحافی سید اعجاز حسین خیالی چیئرمین یونین کونسل ہیگر والہ نے حلف لیااس پر وقار تقریب میں سید اعجاز حسین خیالی ،ضلعی امیر جماعت اسلامی صوفی محمد ریاض وڑائچ،سابق صدر تحصیل بار نصر اقبال تارڑ،ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد صدیق آرائیں،نومنتخب صدر پریس کلب پاہڑیانوالی محمد اشرف گوندل،ابدال احمد بٹ،اور محمد نذیر شیراز سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیامقررین نے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک پیغمبرانہ مشن ہے اگر صحافت کو ایمانداری سے کیا جائے تویہ ایک بہت بڑا جہاد ہے نو منتخب کابینہ سے امید کی کہ پاہڑیانوالی پریس کلب کے صحافی معاشرے میں پھیلی برائیوںکی نشاندہی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کوبھی اجاگر کریں گے اور ہر مظلوم کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچا کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے
-->
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں