بیرون ملک جانے کی اجازت دینےپر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں :پرویز مشرف

 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کردیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرے بیرون ملک جانے کے لیے حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،اس معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا جس کے بعد میں بیرون ملک علاج کے لیے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،علاج کے لیے آئندہ ہفتے امریکہ جاﺅں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ وطن واپس کب جاﺅں ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.