ہوم
کوٹ ملتانیانوالہ کی خبریں
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اور گرلز مڈل ایلیمنٹری سکول کوٹ ملتانیانوالہ شاندار کامیابی پر شہباز خان کی طرف سے تقریب اور انعامات اہل علاقہ سمیت اساتذہ کا خراج تحسین
سکو ل کا اچھا رزلٹ ہونہار اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے ہیڈ ماسٹر سمیت سارے سٹاف قابل تعریف ہیں۔شہباز خان
ہیلاں (رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اور گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ ملتانیانوالہ کے طلباءو طالبات کی شاندار کارکردگی پر دونوں سکولوں میں 31مارچ2016کو دونوں سکولوں میں رزلٹ کی مکمل تقریب کا انعقادشہباز خان کے کیا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تقاریب کا مقصد صرف عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ گورنمنٹ اسکولوںمیں اچھے سٹاف کے ساتھ ساتھ شاندار کلاس روم،باپردہ ماحول،کھلے کشادہ گراﺅنڈ آپ کے بچوں کے مستقبل کا وہ واحد تعلیمی ادارے ہیں جو کسی اور جگہ مہیا نہیں ہوتے ۔جہاں پر کم فیس فری کتابیں اچھی کارکردگی پر وظیفے دئیے جاتے ہیں اسی طرح آج شہباز خان نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ گرلز مڈل ایلیمینٹری سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کوٹ ملتانیانوالہ میں رزلت ڈے کے موقع پر سارے سکول میں شاندار کارکردگی کے ساتھ فرسٹ پوزیشن ،سیکنڈپوزیشن تھرڈپوزیشن،سارا سال مکمل حاضریوں کی بنا پر، صفائی پراور اچھی کارکردگی کی بنا پر انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سارے بچوں کے چہروں پر جو خوشی ہے یہ ان کے والدین کا بر وقت تیار کر کے سکول بھیجنا اور اساتذہ کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے جو بچے سارا سال لا پرواہی کرتے رہے انہوں نے ان کو اپنی طرف متوجہ ہو کر کے کہا کہ اگر آپ بھی محنت کرتے تو آج آپ کو بھی انعامات دئیے جاتے انہوں نے آئیندہ ان بچوں کو اچھی کارکردگی پر آنے کی نصحیت کی انعاما ت کی تقسیم کے دوران سارا حال تالیوں کی آواز سے گونجتا رہا اساتذہ کا کہنا تھا تھا شہباز خان بہت اچھے ہیں جب بھی سکول کےلئے ان کو آواز دی گئی انہوں نے تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر سکول کےلئے ٹائم نکالنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کو اپنے بچوں اور سکول سے محبت ہے دعا کے دوران بچوں کی اچھی کارکردگی اور ملک کی سلامتی کی دعائیں کیں گئیں

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں