منڈی بہاؤالدین  ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ سے بڑھ کر اہم کوئی اور کام نہیں ہوسکتا اور ریسکیو1122کو ہر قسم کے ناگہانی حالات سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے۔ آج (بدھ) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا ناگہانی حالات سے قبل بچاؤ کے اقدامات کرکے جانی اور مالی نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ریسکیو 1122کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لئے ضلع حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122کیلئے جدید آلات کی خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جائے بالخصوص سیلاب سے نمٹنے کیلئے لائف جیکٹس اور کشتیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے بتایا کہ کسی ناگہانی وجہ سے مسمار ہونے والی عمارتوں ، حادثے میں تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے اور بلند عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو نیچے چھلانگیں لگانے میں مدد دینے والے آلات اور مزید لائف جیکٹس کی خریداری کے حوالے سے تمام کارروائی جلد مکمل کرلی جائے گی۔ مظفرخان سیال نے کہا کہ حادثات یا آفات سے پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کی مہم بھی چلائی جائے۔







ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.