اپریل فول ڈے منانا غیر مسلموں کا طریقہ ہے اسلام سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔

 

پھالیہ(پ ر)معروف طلباءرہنما دانش مقبول قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ عظیم عاشق رسول اور امام المسلمین ہیں۔آپ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے سردار اور بڑوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے صحابی ہیں۔ آپ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ آپ بھی صحابی، آپ کے والد اور بیٹے بھی صحابی اور آپکی اولاد کی اولاد بھی صحابی ، یوں آپ کی چار نسلیں صحابی ہیں ۔آپ ایسے عظیم عاشق تھے کہ جب واقعہ ¿ معراج شریف پیش آیا تو کافروں نے اسے جھٹلادیا چند کافروں نے سارا واقعہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو سنایا تو آپ نے فرمایا کہ اگر رسول خدا ﷺایسا کہہ رہے ہیں تو یقینا سچی بات ہے۔آج ہم مسلمانوں کو صحابہ کرام کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے ناکہ غیر مسلموں کے اطوار کو اپنایا جائے۔اپریل فول ڈے منانا غیر مسلموں کا طریقہ ہے اسلام سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔قرآن و حدیث اور صحابہ و اہلبیت کی تعلیمات سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ بھلائی صرف اور صرف سچ میں ہے جھوٹ خدا کی لعنت ، قرآن کا انکار اور آخرت میں عذاب کا باعث ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹ جیسی لعنت سے بچائے۔







ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.