
منڈی بہاؤالدین ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات پر شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک نعیم چیمہ کی ہدایت پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب میں انسپکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی زندگی بھی خطرے میں پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اگر کوئی ضروری فون کال آئے یا کال کرنی ہو تو گاڑی کو سائیڈ پر روک کر موبائل استعمال کیا جائے۔ ٹریننگ انچارج سب انسپکٹر منظور حسن نے کہا کہ ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ہیں۔ قانون شکنی کا فائدہ نہیں الٹا نقصان ہوتا ہے۔ مہذب معاشرے کے قیام کیلئے ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری ہمارا فرض ہے۔ سیمینار کے بعد رسول روڈ پر ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت انسپکٹر پرویز اقبال نے کی۔ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے سیمینار اور واک میں شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں