بہترین کوریج پر صحافیوں کا شکریہ ادا کرتےہیں صدر آل پاکستان مسلم لیگ 

یوتھ ونگ۔چوہدری ذیشان

لندن(ہیلاں پھالیہ نیوز)تفصیلات کے مطابق لندن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی زیر قیادت ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام سمیت دیگر افراد نے بھر پور انداز میں شرکت کی آل پاکستان مسلم کے کنونشن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے پرویز مشرف صاحب پر اعتماد کا برملاثبوت ہے اس موقع پرصدر یوتھ ونگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے اور اب مشرف صاحب کی قیادت میں تیسری قوت کا قیام ناگزیر ہے آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ (یو۔کے )کے صدر چوہدری ذیشان نے کہا کہ اس جلسے کی کامیابی کا سہرا اعلٰی قیادت کے سر جاتا ہے کہ جنھوں نے کٹھن حالات میں بھی پارٹی کا تشخیص قائم رکھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔عشائیے کے اختتام پر صدر یوتھ ونگ نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ جو ہمیشہ آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس کو خاطر خواہ کوریج دیتے ہیں۔


-->

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.