ریسکیو 1122منڈی بہا ؤالدین سیفٹی ونگ کے تحت بیسک لائف سپورٹ کورس مکمل۔

ہم ریسکیو 1122کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں خدمت خلق کے لئے فری ٹریننگ دی:صدر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن مرزا قیصر اقبال

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122منڈی بہاؤالدین سیفٹی ونگ کے تحت دو روزہ بیسک لائف سپورٹ کور س پھالیہ پریس کلب (رجسٹرڈ)اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدے داران و ممبران کےلئے شروع کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بیسک لائف سپورٹ کورس میں ریسکیو 1122سیفٹی ونگ کے انچارج راجہ گلفام اور ریسکیو کے دیگرلیکچرارز نے صحافیوں کو ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی فرسٹ ایڈ،اوپن فریکچر اور کلوز فریکچرکی اقسام اور سی پی آر،ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے اورآگ لگنے کی صورت میں تفصیلات کے ساتھ بتایااور پریکٹیکل بھی کروایا۔کورس مکمل کرنے کے بعد شرکائے کورس سے رٹن ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس کورس کو تمام صحافیوں نے خوب سراہا اور تالیاں بجا کر ریسکیو1122کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ۔ریسکیو کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر مرزا قیصر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ریسکیو 1122کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں خدمت خلق کے لئے فری ٹریننگ دی اب ہم بحثیت تربیت یافتہ شہری مخلوق خدا کی خدمت میں فخر محسوس کرتے ہوئے ہر ایمرجنسی کی صورت میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے صحافیوں کو ریسکیو1122کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.