ہوم
پھالیہ نیوز
ریسکیو 1122منڈی بہا ؤالدین سیفٹی ونگ کے تحت بیسک لائف سپورٹ کورس کا پہلا دن مکمل پھالیہ پریس کلب (رجسٹر ڈ)اورالیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممران کو پہلے سیشن کی ٹریننگ ٹی ایم اے ہال میں دی گئی
ریسکیو 1122منڈی بہا ؤالدین سیفٹی ونگ کے تحت بیسک لائف سپورٹ کورس کا پہلا دن مکمل
پھالیہ پریس کلب (رجسٹر ڈ)اورالیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممران کو پہلے سیشن کی ٹریننگ ٹی ایم اے ہال میں دی گئی
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122منڈی بہاو ¿الدین سیفٹی ونگ کے تحت دو روزہ بیسک لائف سپورٹ کور س پھالیہ پریس کلب (رجسٹرڈ)اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدے داران و ممبران کےلئے شروع کیا گیا جس کے پہلے سیشن کی ٹریننگ ٹی ایم اے ہال پھالیہ میں دی گئی جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی پہلے سیشن میں ریسکیو 1122سیفٹی عنگ کے لیکچرار نے صحافیوں کو ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی فرسٹ ایڈ،اوپن فریکچر اور کلوز فریکچرکی اقسام اور سی پی آر کے متعلق تفصیلاََآگاہ کیااور پریکٹیکل بھی کروایا۔چارگھنٹوں پرمحیط پہلے سیشن کو صحافیوں نے خوب سراہا اور تالیاں بجا کر ریسکیو1122کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا یاد رہے دوسرے روز کی ٹریننگ آج حسب شیڈول TMAہال پھالیہ میں دی جائے گی ٹریننگ مکمل کرنے والے صحافیوں کو ریسکیو1122کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں