تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اور گیپکو کی مشترکہ نااہلی ہزاروں افراد کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والا ٹرانسفارمر ایک بار پھر حادثہ کا شکار . 15 سالہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے ٹکر مار کر مین بازار گھنیاں روڈ پھالیہ کا ٹرانسفارمر گرا دیا اہل علاقہ غیر معینہ مدت کیلئے بجلی سے محروم . گیپکو اہلکاروں کی نا اہلی اور ٹرانسفارمر کی غلط جگہ پر تنصیب کے باعث یہ ٹرانسفارمر اس سے قبل بھی متعدد بار اسی طرح کےحادثات کا شکار ہو چکا ہے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور کم عمر بچہ ہے جسکا شناختی کارڈ تک نہیں بنا مگر پھالیہ میں تعینات ٹریفک اہلکاروں نے انسانی زندگیوں کا ممکنہ نقصان کا باعث بننے والی اس قابل مذمت لاقانونیت کا کبھی نوٹس نہیں لیا بلکہ جانتے بوجھتے ہوئے بھی انجان بنے رہتے ہیں . یاد رہے ضلع منڈی بہاؤالدین بھر میں کم عمر ڈرائیور دندناتے گاڑیاں رکشے اور ٹریکٹر چلاتے پھر رہے ہیں ٹریفک پولیس آنکھوں کو بند کیے سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کو تنگ کرنے یا اپنا حصہ وصول کرنے میں مشغول نظر آتی ہے آخر کب تک کسی کی غلطی کی سزا کسی دوسرے کو ملتی رہے گی۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.