منڈی بہاﺅالدین(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منڈی بہاﺅالدین کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن ،زچہ بچہ کی تصاویر سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت کا ایکشن ،صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبائل فون لیجانے پر پابندی ،عدم تعمیل پر سخت کارروائی کے احکامات ،سیکرٹری صحت پنجاب پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاﺅالدین کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن ،زچہ بچہ کی تصاویر سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہوئیں جس پر محکمہ صحت پنجاب نے سخت ایکشن لیا ، مگر اب باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اور حساس انکوائری سرد خانہ میں ڈال دیا گیا ہے،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبائل فونز لے جانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف پیڈ اایکٹ 2006کے تحت سخت قانون کارروائی عمل لائی جائے گی ،اس سلسلہ میں سیکرٹری محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.