اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے “کے نعرے بھی درج ہیں،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.
نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو“بھی بنا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ،وزارت داخلہ حکام کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جھنڈوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں