منڈی بہاﺅالدین(بیوروچیف) حلقہ پی پی 120کا اہم اجلاس زیر صدارت سید محمد محفوظ مشہدی ایم پی اے منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلعی قیادت سمیت حلقہ پی پی 120کے عہدیداران کارکنان ،بلدیاتی نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ان صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں محترمہ حمیدہ وحیدالدین،ایم پی اے شفقت محمود گوندل،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع منڈٰ بہاﺅالدین سکندرحیات گوندل،چوہدری زاہد فراز تارڑ،چیئرمین ضلعی زکوٰہ کمیٹی سید عرفان حیدرشاہ،میجر(ر) ظفر اقبال گوندل چھموآنہ ، چوہدری محمد اعظم گوندل سابق ناظم ucکدھر،چوہدری سکندر ماجھی،چیئرمین ماجھی،ممتاز احمد شیخ چیئرمین کٹھیالہ شیخاں،چوہدری غلامعباس گوندل چیئرمین جھولانہ،چوہدری محمداقبال تلہاڑا سابق ناظم آہلہ،چوہدری شمشاد نوشاہی سابق چیئرمین مانگٹ،چوہدری سہیل قارد آف چک بساوا،امجد اقبال رانجھا مکے وال،حاجی علی احمد کتووال،آفتاب سلطان کدھر،سردار امیر عباس نمبر18ممبر ضلعی زکوٰہ کمیٹی،ملک امتیاز کھوکھر،و دیگر معززین شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میری کارکردگی آپ کے سامنے ہے میں نے بلا امتیاز پورے حلہقہ میں ترقیاتی کام کروائے کروڑوں روپے کا انفراسٹرکچر دیا جن میں حلقہ بھر میں نئی سڑکوں کا جال بچھایا،منڈی سے گاﺅں تک نئی سڑکیں ،سولنگ تعمیر کرواےءاور کروارہے ہیں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروائی ،عوام کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی خدمت کی جس کی وجہ سے میرے حلقہ کے عوام میرے پارٹی سپورٹران،کارکنان اور عہدیداران الحمداللہ میرے ساتھ ہیں جس کا ثبوت یہ آج کا بھرپور اجلاس ہے،اس موقع پر محترمہ حمیدہ وحیدالدین، سمیت دیگر پارٹی قیادت نے پیر سید محفوظ مشہدی کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قیمتی پارٹی اثاثہ قرار دیااور اہر کی کہ پیر صاحب آئندہ بھی اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
۔
۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں