پھالیہ،شادی سے انکار پر عاشق نے محبوبہ کو قتل کرکےخود کو گولی مارلی
پھالیہ مبینہ طور پر شادی سے انکار پر عاشق نے محبوبہ کو گولی مارکر قتل جبکہ خود کو بھی  فائر مارکے شدید زخمی کرلیا۔ہیلاں کی رہائشی صباء کی شادی اپنے ماموں زاد سے ہوئی جسے کچھ عرصہ قبل طلاق ہوگئی اس کے بعد صباء گھنیاں روڈ پھالیہ پر کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی اسی دوران اس نے آصف  سے مراسم استوار کرلیے۔ آصف گذشتہ رات اس کے گھر آیا تو صباء نے اس سے شادی سے انکار کردیا جس پر طیش میں آکر آصف نے پسٹل کا فائر کرکے صباء کو قتل کردیا جبکہ خود کو بھی فائر کرکے زخمی کرلیا۔ جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کردیاگیا جہاں سے اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر سروسز ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.