اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ہفتے سے پیر کے دوران زیریں سندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی ۔ ترجمان راشد بلال کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب، سبی ، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں46، دادو 42 اور سبی میں 40 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24اور زیادہ سے زیادہ32،اسلام آباد 21اور34،کراچی میں28اور33،پشاور 22اور34،کوئٹہ میں کم سے کم 21اورزیادہ سے زیادہ 38،گلگت میں 19اور28جبکہ چترال میں 23اور زیادہ سے زیادہ 35تک جانے کا امکان ہے۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.