
ہیلاں میں گیس کنکشن کے لئے 500اور600روپے وصول کرنے والوں کے خلاف ایم این اے صاحب نوٹس لیں ۔حاجی محمد اکرم
پھالیہ(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ہیلاں کے امیدوار برائے وائس چیئرمین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہیلاں میں لی جانے والی سوئی گیس کی درخواستیں وصول کرنے والے افراد کا نوٹس لیا جائے کہ گیس کے پائپ ابھی آئے ہی تھے کہ دھڑوں میں بیٹھ کر گیس وصولی کی درخواستوں کی مدمیں دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے عوام سے 500اور 600روپے فی کنکشن وصول کر نا عوام کی تذلیل کے مترادف ہے انہوں نے ایم این اے صاحب سے گزارش کی ہے کہ نوٹس لے کر حلقہ کی عوام کو ریلیف فراہم کریں۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں