ہوم
قومی خبریں
پاکستان میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.5،لوگ خوفزدہ ہو گئے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں مسلسل دوسرے ر وز بھی زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے کوئٹہ ، پنجگور،سوات اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی جس کی گہرائی 15کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز پنجگور سے 90کلو میٹر شمال مشرق میں تھا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں