پھالیہ شہر میں اکثر گلیوں اور چوکوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں کسی وقت بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں

پھالیہ(بیوروچیف) پھالیہ شہر میں اکثر گلیوں اور چوکوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں کسی وقت بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں، گیپکو حکام نوٹس لیں اور ان کو درست کروائیں ، عوامی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق پھالیہ شہر میں گلی محلوں میں کئی مقامات پر بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں اور گنجلک تاروں کی وجہ سے بعض دفعہ ان گلیوں س گزرنا بھی محال ہوگیا ہے ، خصوصاً فیصل مسجد والی گلی میں بجلی کی ان تاروں کی وجہ سے راہگیروں کو ماسئل کا سامنا ہے ان تاروں کی وجہ سے کسی وقت کوئی حادثہ رونماءہوسکتا ہے پھالیہ کے عوامی اور شہری حلقوں کے گیپکو حکام پھالیہ سے مطالبہ کیا ہے ان تاروں کو درست اور مرمت کرککے اس اہم مسئلہ کو حل کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں