
منڈی بہاو الدین(بیوروچیف)ڈی سی او مظفر خان سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین شبیر حسین چیمہ نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر جبکہ اے سی پھالیہ بلال فیروز جوئیہ نے تحصیل ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔اے سی شبیر چیمہ نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال بالخصوص ٹائلٹس میں گندگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو وارننگ جاری کی۔ انہوں نے طلبا کی حاضری کی شرح کم ہونے اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو عام بچوں کی بہ نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں صورتحال برعکس نظر آتی ہے۔ حاضری کی شرح بہتر بنائی جائے۔ دریں اثنا بلال فیروز جوئیہ نے تحصیل ہسپتال کے دورے میں 7ملازمین کی چھٹی پر نا پسندیدگی کا اظہار کیاتاہم انہوں نے صفائی کی صورتحال کی تعریف کی ۔ اے سی نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی سی او نے دوروں کی تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں