منڈی بہا الدین(بیوروچیف)منڈی بہاﺅالدین کے نئے ایڈوائزر محتسب پنجاب ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ ان کا تبادلہ اٹک سے منڈی بہاﺅالدین ہوا ہے۔ انہوں نے قانون کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ہے اور وہ گزشتہ 6سال سے محتسب کے ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے امتیازی حیثیت سے ایل ایل ایم کا امتحان پاس کیا۔ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے بتایا کہ زیر التوا عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ زیادہ تر درخواستیں محکمہ مال، پولیس ، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر بیشتر کیسوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے کا تمام نظام آن لائن ہے۔ سائل کو کسی سرکاری محکمے سے متعلق درخواست پر کارروائی کی تحریری اطلاع کے ساتھ ایس ایم ایس بھی کر دیا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.