منڈی بہاو الدین(بیوروچیف)ڈی سی او مظفر خان سیال نے دفعہ 144کے تحت کرسمس کے موقع پر ون ویلنگ پر پابندی لگادی ہے جو نئے سال کی تقریبات کے دوران بھی مو ثر رہے گی۔خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور دونوں تحصیلوں میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے کرسمس کیک کاٹے گئے۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے کیک کاٹنے کی تقریب میں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر شبیر چیمہ، مسیحی رہنما سیموئیل سائم، تاج محمود، سماجی شخصیات بابو بشیر احمد،خواجہ فرخ عباس، قاری حافظ نوید احمد، کونسلر اعجاز شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پھالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر بلال فیروز جوئیہ نے پاسٹر بابو عارف مسیح اور دیگر مسیحیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان نے فادر ژاوئیر کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.