پھالیہ (بیوروچیف) ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ضلع منڈی بہاﺅالدین کا دورہ، فرائض کا ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم الدین راٹھور نے ضلع منڈی بہاﺅالدین کے مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران ورکر کو ایمانداری کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اپنے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کم بچے خوش حال گھرانہ کے پیغام کو عام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے لڑکپن اور نوجوانوںکے جذباتی ، نفسیاتی اور تولیدی مسائل کے بارے میں رہنمائی کی۔ انہوں نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ پر زور دیا اور کہا کہ اسلام میں دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کی ترغیب دیتا ہے۔ اگر ایک ماں اپنے بچے کو دو سال تک دودھ پلائے تو خودبخود دو سال کا مناسب وقفہ ہو جاتا ہے۔ اس دوران انہوں نے فلاحی مرکز گوجرہ، کٹھیالہ شیخاں، فیملی ہیلتھ کلینک منڈی بہاﺅالدین اور ضلعی آفس کادورہ کیا اور ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اظہر حسین گھمن کی کاوشوں کو سراہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.