پھالیہ(بیوروچیف) گیپکو حکام کی طرف سے بجلی کے میٹر کم اونچائی پر لگانے کا مسئلہ ،بچوں کو خطرات لاحق علاوہ ازیں بعض علاقوں میں لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں گیپکو حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدری محلہ سمیت پھالیہ کے کئی علاقوں میں گیپکو پھالیہ کی طرف سے بجلی کے میٹر کم اونچائی پر لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے بچوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں علاوہ ازیں محلوں کے زرارتی عناصر کی طرف سے ان میٹروں کو نقصان پہنچائے جانے کا اندیشہ بھی ہے پھر یہ کہ جن میٹروں کو نیچے کیا جارہا ہے ان کے ساتھ تاریں بھی نیچی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گزرنے والے لوگوں کو بھی خطرہ رہتا ہے پھالیہ کے عوامی سماجی حلقوں نے گہپکو حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے میٹروں کو کم از کم 6فٹ سے اوپر لگایا جائے تاکہ مسائل پیدا نہ ہوں اور لٹکتی تاروں کا سدباب کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.