منڈی بہاو الدین گلی اسلام ویلڈ نگ میں پرانے ٹائر وں کو جلانے کے دوران غفلت کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ملحقہ عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی 3فائروہیکلز اور 2ایمبولینسزڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔آدھے گھنٹے کی کوشش کی بعد آگ پرمکمل طور پر قابو پا لیا گیاتاہم اس دوران ایک زخمی شخص کو موقع پر طبی امداد بھی دی گئی۔اس حادثے کے دوران اندازاً 1کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جلنے سے بچا لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ اکثر حادثات اتفاقی نہیں بلکہ ہماری غفلت کے باعث پیش آتے ہیں حادثات سے بچاو اور نقصان کی شرح میں کمی لانے کے لئے سیفٹی کلچر کو پروموٹ کرنا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام عمارتوں میں آلہ آتش کشی اور آگ سے آگاہی کے الارم و آلات نصب ہونے چاہییں۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام ، ریسکیو انچارج ملکوال علی اعوان ،سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان نیازی ، شفٹ انچارج محمد فیاض،ایل ایف آرتصوراقبال اور میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق سمیت 20 ریسکیورز نے شرکت کی۔
 

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.