
ملک وال(نامہ نگار) جناح روڈ پر واقع بلال موبائل شاپ کے تاجر نے بتایا کہ اس کی دکان پر سرشام دو نوجوان آئے جن سے ایک دکان کے باہر موٹر سائیکل پر اسے سٹارٹ کر کے بیٹھا رہا جبکہ دسروا اندر آیا اور اچھا موبائل دکھانے کو کہا۔ تاجر نے بتایا کہ اس نے 50ہزار روپے مالیت کو دو موبائل کائنٹر پر رکھے جنہیں دیکھ کر ملزم نے ایک اور موبائل دکھانے کو کہا میں نے مڑ کر الماری سے موبائل نکالا تو وہ دونوں موبائل اٹھا کر باہر کھڑے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھاگ نکلا۔ تاجر نے کہا کہ اس نے کافی شوروغل مچایا لیکن دونوں ملزم بھاگ نکلے۔متاثرہ تاجر نے پالیس تھانہ ملک وال کو درخواست دیدی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں