پھالیہ(بیوروچیف) پھالیہ ٹریفک پولیس فعال ہوگئی ،مین بازار پھالیہ میں بغییر نمبر پلیٹ والے موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی
 درجنوں کو چالان اور جرمانے کردئےے،پھالیہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹ لگائے موٹر بائیک چلانا معمول بنتا جارہا ہے جس کی نشان دہی متعدد مرتبہ میڈیا میں کی گئی جس پر پھالیہ ٹریفک پولیس نے گذشتہ کئی روز سے ایسے موٹر سائیکلوں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور جرمانے اور چالان کررہے ہیں ،انچارج ٹریفک پولیس پھالیہ محمد ریاض اے ایس آئی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا پھالیہ شہر میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی سفارش کو خاطر میں لایا جائےگا۔ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.