پھالیہ(بیوروچیف) تحصیل ایڈمنسٹریشن پھالیہ نے دو سال کے دورا ن عدم توجہی کی وجہ سے سوکھ جانے والے پام کے درختوں کو اکھاڑنا شروع کردی

،ان کی جگہ نئے درخت لگائیں گے ترجمان ٹی ایم اے پھالیہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پھالیہ بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت شہر کی سڑکوں کی خوبصورتی کیلئے پام سمیت کئی قسم کے درخت مین گجرات روڈ اور لاری اڈا سے قینچی موڑ تک سڑک کے ڈیوائیڈرز میں لگائے گئے مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے درخت سوکھ گئے ، اب ان درختوں کو کاٹاجارہا ہے ،واضح رہے کہ ان میں سے زیادہ تر درخت پلانٹیشن کے کچھ عرصہ بعد ہی سوکھنا شروع ہوگئے تھے مگر میڈیا اور سول سوسائٹی کے شور شرابے کی وجہ سے مجبوراً انتظامیہ ان سوکھ کر کانٹا ہوجانے والے پام کے درختوںکو اکھاڑ رہی ہے ، اس سلسلہ میں جب ٹی ایم اے انتظامیہ سے موقف جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ جو درخت سوکھ گئے ہیں ان کی جگہ پر نئے درخت لگائےجائیں گے تاکہ خوبصورتی برقرار رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں