
ہیلاں دن بھر شدید گرمی پڑنے کے بعدہیلاں اور اس کے مضافات میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔لوگوں نے موسم خوشکوار ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیادوسری طرف جہاں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیاساتھ ہی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا کھڑے پانی سے عوام کے لئے پریشانی کا سامنا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات نارتھ پنجاب کے شہروں جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اگلے 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم جزری طور پر آبر آلود رہنے کے ساتھ بعض علاقوں میں معمولی بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ اور صوبہ پنجاب کے بعض حصوں میں سوموار، منگل اور بدھ کے دوران پری مون سون بارش کا امکان ہے۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں