ہوم
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کیا فولڈ ہو جانے والا موبائل فون بن سکے گا؟ سام سنگ نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا، ایسی کام کر دیا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، خواب حقیقت میں بدل گیا
سام سنگ کے اینڈرائڈ فونز دنیا بھر میں مقبول ہیں جس کی کمپنی نا صرف نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے بلکہ اپنے ہر نئے آنے والے سمارٹ فون میں کچھ ایسے فیچر ضرور شامل کرتی ہے جو دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فونز کو مات دیدیتے ہیں۔ کچھ عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سام سنگ ایک ایسا ڈسپلے بنا رہا ہے جو فولڈ ہو گا اور اس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی جہت قائم ہو گی۔ ماہرین ابھی تک تو ان خبروں کو صرف اور صرف افواہیں ہی قرار دے رہے تھے جن کی بازگشت شائد سام سنگ تک بھی پہنچ گئی اور اسی لئے کمپنی نے سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران واقعی میں ایسا ڈسپلے متعارف کرا دیا ہے جو ایک گول سلنڈر کے گرد مکمل طور پر ”رول“ ہو جاتا ہے۔جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران جب سام سنگ نے ”فولڈ ایبل“ ڈسپلے نمائش کیلئے پیش کیا تو ہر کوئی دنگ رہ گیا اور یوں کمپنی کے ناقدین کو بھی بھرپور جواب مل گیا۔ 5.7 انچ کے اس ڈسپلے کی ریزولوشن 1080پی ہے اور یہ صرف 0.3 ملی میٹر موٹا اور اس کا وزن 5 گرام ہے تاہم ابھی اس میں ”ٹچ کی پرت“ نہیں لگائی گئی۔ اس ڈسپلے کا رداس 10 ملی میٹر ہے۔پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گیکمپنی نے ابھی یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اس ڈسپلے کا استعمال کب اور کس ماڈل میں کرے گا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کمپنی آئندہ سال گلیکسی ایکس سیریز متعارف کرائے گی جس میں اسی ڈسپلے کا استعمال کیا جائے گا اور اسے ایک بٹوے کی طرح فولڈ بھی کیا جا سکے گا۔ سام سنگ نے 2013ءمیں ایک ایسے ہی ڈسپلے کو نمائش کیلئے پیش کیا تھا تاہم اب لگتا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو اس قدر بہتر بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ اس کا استعمال سمارٹ فون میں کیا جا سکے۔ اس ڈسپلے کے منظر عام پر آنے کے بعد ماہرین نے سال 2017-18 کو فولڈ ایبل ڈسپلے کا سال قرار دینا شروع کر دیا ہے۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں