
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں آدھے سے زیادہ حفاظتی بندوںکی حالت غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی جس کے باعث مون سون کی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 54فیصد حفاظتی بند کی حالت تسلی بخش نہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ 306میں سے 165حفاظتی بند وں کی حالت غیر تسلی بخش ہے ۔محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ مون سون شروع ہونے سے پہلے حفاظتی بندوں کی مرمت کی جائے ۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں