لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انساف کے کارکنوں نے وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ چینل 92کے مطابق احتجاج کے وقت وزیراعظم نواز شریف بھی بیٹے کے گھر میں موجود تھے۔ اس مووقع پر پولیس بھی موجود تھی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے اس موقع پر پاناما لیکس میں نام آنے پر حسین نواز کیخلاف نعرے بازی کی ۔ انہوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاناما لیکس کے حوالے سے نعرے درج تھے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.