پھالیہ کے علاقہ چک مانو کے قریب نہر کنارے آباد پٹھانوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی ۔آتش زدگی کے نتیجہ میں 7جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ جھگیوں میں آ گ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجہ میں جھونپڑیوں میں موجود گھروں کا سامان،نقدی اور گندم جل کر راکھ ہو گئی ۔تاہم اس آتش زدگی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائر برگیڈ کے عملہ نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔واضح رہے کہ جھونپڑیوں میں آتش زدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے
۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.